Aug 16, 2022 02:15 pm
views : 281
Location : domestic place
Lahore- Reconnect Film Awards 2022, Jury awarded 10 best films out of 60
لاہور، اسکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیر اہتمام ری کونیکٹ فلم ایوارڈز دو ہزار بائیس کا انعقاد، ری کونیکٹ پاکستان کی جانب سے پہلے تین نمبروں پر آنے والی فلموں کو کیش ایوارڈز اور شیلڈز سے نوازا گیا
اسکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیر اہتمام ری کونیکٹ فلم ایوارڈز دو ہزار بائیس کا انعقاد کیا گیا۔ ایوارڈز تقریب کا انعقاد پراجیکٹ ری کونیکٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔ ری کونیکٹ فلم ایوارڈز میں پاکستان بھر کی بیس سے زائد جامعات کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ
فلموں کے موضوعات پاکستان، حب الوطنی اور مختلف معاشرتی مسائل رکھے گئے۔ مقابلے میں پاکستان بھر سے ساٹھ فلمیں موصول ہوئیں۔جیوری نے ان ساٹھ فلموں میں سے دس بہترین فلموں کو ایوارڈز میں شارٹ لسٹ کیا۔
مقررین نے کہا کہ
ری کونیکٹ پاکستان کی جانب سے پہلے تین نمبروں پر آنے والی فلموں کو کیش ایوارڈز اور شیلڈز سے نوازا گیا۔
فلم ایوارڈز میں طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندگان بھی موجود تھے۔