Aug 16, 2022 02:30 pm
views : 261
Location : domestic place
Lahore- India's water offensive, DC Lahore visits Ravi river in view of possible floods
لاہور،
ہندوستان کی آبی جارحیت، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈی سی لاہور کا دریائے
راوی کا دورہ، انتظامات کا جائزہ، دریائے راوی پل کے مقام پر اس وقت سولہ
ہزار کیوسک پانی چل رہا ہے
ہندوستان
کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کی جانب سے اوجھ بیراج سے
ایک لاکھ ستر ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا جس کے بعد ممکنہ سیلاب کے پیش نظر
انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے دریائے راوی کا
دورہ کیا۔دریائے راوی پل کے مقام پر اس وقت سولہ ہزار کیوسک پانی چل رہا
ہے۔
اس موقع پر ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپس کا
جائزہ بھی لیا گیا۔ ڈی سی لاہور کا بریفنگ دی گئی کہ اس وقت تک نو فلڈ
ریلیف کیمپس لگائے جاچکے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 ،سول ڈیفنس اور دیگر اداروں
کے ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبردآزما رہنے کیلئے چوکنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب آنے کی صورت میں بچاؤ کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔