Aug 17, 2022 02:15 pm
views : 272
Location : domestic place
Islamabad- Pakistan assures IMF of gradually increasing petroleum levy to Rs50
اسلام
آباد، لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق، ایک اور پیٹرولیم بم تیار، پاکستان کی
آئی ایم ایف کو پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی یقین دہانی
پاکستان
اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ (اظہار
آمادگی کے خط) پر اتفاق ہو گیا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم
مصنوعات پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع
نے بتایا ہے کہ یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی
بڑھائی جائے گی جبکہ ستمبر میں پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 30 اور ڈیزل پر 15
روپے ہو جائے گی۔
آنے والے مہینوں میں لیوی میں مزید پانچ پانچ روپے
لیٹر اضافہ کیا جائے گا اور اس طرح جنوری 2023 تک لیوی بڑھ کر 50 روپے فی
لیٹر تک ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ اس وقت پٹرول لیوی 20 روپے اور مٹی کے
تیل پر 10 روپے ہے جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال
پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی مد میں 855 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر
کیا ہے۔