راولپنڈی،
متحدہ عرب امارات نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو آرڈر آف دی یونین
اعزاز سے نوازدیا، یو اے ای نے سپہ سالار کو دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ
تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر ایوارڈ سے نوازا
متحدہ عرب امارات نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کوآرڈر آف دی یونین کے اعزاز سے نواز دیا۔
پاک
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے میں
صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اورباہمی دلچپسی کے امورپر
تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دونوں ممالک کے
درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر یو اے ای کے صدر
نے آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا۔
ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اور
سیکیورٹی تعاون اور مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی تبادلہ
خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان
خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کی عظیم تاریخ پائیدار شراکت داری میں
تبدیل ہورہی ہے۔