Aug 17, 2022 02:40 pm
views : 271
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Petition against constituencies rejected, Local Bodies elections will be held on August 28, Remarks Supreme Court
اسلام
آباد، حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست خارج، بلدیاتی انتخابات اٹھائیس اگست
کو ہی ہونگے، سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حقائق کا تعین ہونے پر ہی
قانونی نکات عدالت میں اٹھائے جاسکتے ہیں
سپریم
کورٹ نے حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیوایم کی درخواست خارج کرتے ہوئے سندھ میں
بلدیاتی انتخابات اٹھائیس اگست کو ہی کرانے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ
میں حلقہ بندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حلقہ بندی کے خلاف
ایم کیوایم کی درخواست خارج کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی
کرانے کا حکم دیا۔
سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کو پہلے مناسب فورم سے
رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حقائق کا تعین ہونے پر ہی قانونی نکات
عدالتوں میں اٹھائے جا سکتے ہیں۔ جو نکات ہائیکورٹ میں نہیں اٹھائے گئے
انہیں اپیل میں براہ راست نہیں سنا جا سکتا۔
سپریم کورٹ فیصلے پر
عملدرآمد کی تحریک انصاف کی درخواست بھی خارج کردی گئی۔ عدالت کا کہنا تھا
کہ تحریک انصاف چاہے تو یکم فروری کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الگ درخواست
دائر کر سکتی ہے۔ موجودہ کیس میں فیصلے پر عمل درآمد کا جائزہ نہیں لیا جا
سکتا۔