Aug 18, 2022 11:40 am
views : 347
Location : domestic place
Islamabad- Criminal Extradition treaty Settled between PAK-UK
اسلام
آباد، برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ طے
پاگیا، اس کا اطلاق سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر شخصیات پر نہیں
ہوگا
پاکستان
اور برطانیہ کے مابین مجرموں حوالگی اور وطن واپسی کا معاہدہ طے پاگیا ہے
تاہم اس کا اطلاق سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر شخصیات پر نہیں ہوگا۔
سماجی
رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے برطانیہ کی وزیر خارجہ پریتی پٹیل
نے پاکستان کے ساتھ مجرموں کی حوالگی کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے
حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی اور وطن
واپسی کا معاہدہ طے کرنے پر فخر ہے، اس معاہدے کا اطلاق دہری شہریت والوں
پر نہیں ہوگا۔مجرموں کی حوالگی کے حوالے سے ہونے والا معاہدہ برطانیہ میں
ترمیم کیے گئے امیگریشن قوانین اور منصوبے کا حصہ ہے۔
نئے معاہدے کے
تحت، جن لوگوں کے ویزوں کی میعاد ختم ہو چکی ہے، جو غیر قانونی طور پر
برطانیہ میں مقیم ہیں یا جن پر جنسی جرائم کا الزامات ہیں، انہیں پاکستان
واپس بھیج دیا جائے گا اور ان کی تفصیلات حکومت کو فراہم کی جائیں گی۔نئے
معاہدے کے بعد برطانیہ میں بغیر کسی معقول وجہ سے سکونت اختیار کرنے والے
اب مزید رہائش اختیار نہیں کرسکیں گے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ سال کے آخر میں معاہدے کو حتمی شکل دی تھی اور آخر کار برطانیہ نے اس معاہدے کو آگے بڑھایا۔