Aug 18, 2022 12:00 pm
views : 285
Location : domestic place
Islamabad- possibility of limiting the period of disqualification to five years to pave the way for Nawaz Sharif's return Pakistan
اسلام
آباد، نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار، نااہلی کی مدت پانچ سال کئے
جانے کا امکان، وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین
کرنے کیلئے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں
پاکستان
مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ اسی سلسلے کی
ایک کڑی نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا خاتمہ ہے۔
اس ضمن میں وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کیلئے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں۔
قومی
اسمبلی کے آئندہ سیشن میں اس بات کا امکان ہے کہ نااہلی کی مدت پانچ سال
کر دی جائے جس سے نواز شریف کی نااہلی ختم ہو جائے گی ۔
مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق اس قانون سازی کیلئے سادہ اکثریت ہی کافی ہے۔