Aug 18, 2022 04:15 pm
views : 279
Location : domestic place
Islamabad- Govt will lift ban on luxury imports under IMF condition: Miftah Ismail
اسلام
آباد، حکومت کا لگژری سمیت تمام اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا
اعلان، وزیر خزانہ کہتے ہیں آئی ایم ایف کی جتنی کنڈیشنز تھیں ہم نے پوری
کردیں،بیشتر اشیاء پر ٹیکس موخر کردیا
وفاقی
حکومت نے لگژری سمیت تمام اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کر
دیا جبکہ تاجروں پر لگایا گیا فکس سیلز ٹیکس بھی واپس لے لیا۔
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح
اسماعیل نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی تقاضے پورے کرنے کے لیے امپورٹ سے
پابندی ہٹانا ضروری ہے اور آئی ایم ایف بھی چاہتا ہے کہ ہم امپورٹ پر جلدی
پابندی ہٹا لیں، ہم نے امپورٹ پر پابندی عائد کی تھی لیکن اب امپورٹ بھی
ہمارے کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کی جتنی کنڈیشنز تھیں ہم نے پوری کر دی ہیں جبکہ چین اور دیگر دوست ممالک نے بہت تعاون کیا۔
وزیر
خزانہ نے کہا کہ مہنگی گاڑیوں کی درآمد پر بھاری ڈیوٹی لگا رہے ہیں اور
بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹیز لگائیں گے، پہلے آٹے چینی دال کو ترجیح دیں گے جبکہ
بہت ساری اشیاء پر ٹیکس موخر کر دیا ہے۔