Aug 19, 2022 12:15 pm
views : 290
Location : domestic place
Karachi- MQM demands to fulfill the promises made before forming the government
کراچی، ایم کیو ایم کا حکومت بنانے سے پہلے کئے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ، وسیم اختر کہتے ہیں اب ہمارا صبر جواب دے رہا ہے ہم اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومت بنانے سے پہلے کئے گئے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارا صبر جواب دے رہا ہے ہم اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، شہباز شریف، فضل الرحمان اور آصف زرداری معاہدوں پر عمل کرائیں، ایسا نہ ہو ہم کوئی بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوجائیں۔
وسیم اختر نے مطالبہ کیا کہ حکومت بنانے سے پہلے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا جائے، افسوس ہے 4 ماہ بعد بھی جو معاہدے کیے تھے ان پر عمل نہیں ہورہا، کراچی کی عوام نے ہمیں مسائل کے حل کےلئے مینڈیٹ دیا ہے، اتحادی حکومت کو دھمکی نہیں دے رہا، عوامی آواز پہنچا رہا ہوں۔