لاہور،
تنظیم اسلامی نے تین ہفتوں پر مشتمل انسداد سود مہم کا آغاز کردیا، شجاع
الدین شیخ کہتے ہیں وفاقی شرعی عدالت کا سود کے خلاف فیصلہ سپریم کورٹ میں
چیلنج کیا جانا اللہ اور رسول سے کھلی بغاوت ہے
تنظیم اسلامی نے تین ہفتوں پر مشتمل انسداد سود مہم کا آغاز کردیا ہے۔
اس
سلسلے میں تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے لاہور پریس کلب میں
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان
اس وقت اپنی تاریخ کے ایک مشکل اور نازک ترین دور سے گزررہا ہے۔ ایک طرف
اسلام دشمن بیرونی قوتیں پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی بھرپور
کوشش کررہی ہیں۔ دوسری طرف ملک کے اندر سیاسی اور معاشی بحران، مہنگائی اور
لوٹ کھسوٹ اور کرپشن نے عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے اور ملک کی معاشی
جڑیں مکمل طور پر کھوکھلی ہوچکی ہیں، ہم کشکول اٹھائے آئی ایم ایف اور
دیگر ممالک سے بھیک مانگتے پھررہے ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستان میں سری لنکا
جیسے معاشی حالات پیدا ہوجانے کا خدشہ بلکہ چرچا ہوہرہا ہے۔
ان کا مزید
کہنا تھا کہ یہ ایک تلخ حقیقت نہیں کہ اسلام کے نام پر حاصل کئے جانے والے
ملک میں اسلامی نظام تو کجا شریعت محمدی کی علی الاعلان دھجیاں بکھیری
جارہی ہیں اور ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنے کی بجائے ہر سطح پر سودی
معیشت کو فروغ دیا جارہا ہے گویا ہم نے بحیثیت قوم اللہ اور اللہ کے رسول
کے ساتھ جنگ چھیڑرکھی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سودی نظام کے خاتمے
کیلئے ٹاسک فورس کی تشکیل درست لیکن فیصلے کے خلاف اپیل کا واپس نہ لینا
شکوک وشبہات کو جنم دیتا ہے۔