Aug 19, 2022 02:40 pm
views : 276
Location : domestic place
Islamabad- Trade relations between Iran and Pakistan will bring prosperity to the region, says Syed Naveed Qamar
اسلام
آباد، ایران اور پاکستان کے تجارتی روابط سے خطہ میں خوشحالی آئے گی،
وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کہتے ہیں باہمی آمادگی سے معاملات آگے
بڑھائیں گے پاک ایران تجارتی تعلقات صرف نشست تک محدود نہیں ہوں گے
وفاقی
وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تجارتی روابط
سے خطہ میں خوشحالی آئے گی۔ ایرانی وزیر روڈ اربن ڈویلپمنٹ روستم گہسامی
کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید نوید قمر
کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ روایتی تجارت کی راہ ہموار کرنے پر کام کررہے
ہیں ، فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے حوالے سے ٹیرف میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی،
بارڈر پر گڈزٹریڈ سے متعلق اکنامک زونز بنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ
ایرانی وفد سے بات چیت میں پاک ایران تجارت کو فروغ دینے میں پیش رفت کا
جائزہ لیا ہے ، دونوں ممالک کے تجارتی روابط خطے میں خوشحالی لائیں گے ۔
ایرانی وزیر روستم گہسامی نے کہا کہ پاکستان کی شاندار میزبانی پر مشکور
ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں جے ای سی میں 6 سال وقفہ ہونے سے
تجارتی دوریاں بڑھ گئیں، بارڈر مارکیٹ کے رجحان کو فروغ دینا ہوگا ، بارڈر
مارکیٹ سے دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے رابطے بھی بڑھیں گے۔
سید
نوید قمرکا یہ بھی کہنا تھا کہ تجارتی اشیاء کی فہرست پر سنجیدگی سے کام
کریں اور باہمی آمادگی سے معاملات آگے بڑھائیں گے ۔ پاک ایران تجارتی
تعلقات صرف نشست تک محدود نہیں ہوں گے ہم عملی اقدام کرنے کو ترجیح دیں گے۔