Aug 19, 2022 04:45 pm
views : 305
Location : domestic place
Karachi- Rescue team recovers four bodies from Malir river
کراچی، نیشنل ہائی وے پر گاڑی ڈوبنے کا معاملہ، چار لاشیں برآمد، تین کی تلاش جاری، تین مختلف مقامات پر آپریشن کیا جا رہا ہے
کراچی کے
نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر گاڑی ڈوبنے کے واقعے کے روز سے مسلسل کوششوں کے
بعد ریسکیو ٹیم نے چار لاشیں نکال لیں جبکہ تین کی تلاش تاحال جاری ہے۔
گاڑی
ڈوبنے کے واقعے میں ڈرائیور سمیت سات افراد ڈوب گئے تھے جن کی تلاش کیلئے
آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ایک بچے اور باپ کی لاش نکال لی گئی۔ تین افراد اب
تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش میں 3 مختلف مقامات پر آپریشن کیا جا رہا ہے۔
خیال
رہے کہ گزشتہ روز ریسکیو ٹیم نے 2 بچوں موسیٰ اور یمنیٰ کی لاشیں نکالی
تھیں۔ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد اور ایک ڈرائیور موجود تھے۔