Aug 20, 2022 02:05 pm
views : 257
Location : domestic place
Quetta- Common Citizen surprised everyone by recoverd Two bodies from the well
کوئٹہ،
کھڈ کوچہ ضلع مستونگ کے نوجوانوں کا کارنامہ، سرکاری تربیت یافتہ اہلکار بے
بس، عام شہری نے کنویں سے دو افراد کی لاشیں نکال کر سب کو حیران کردیا
جہاں سرکاری تنخواہ لینے والے تربیت یافتہ، جدید آلات سے لیس اہلکار بے بس ہوئے وہاں ایک عام شہری نے کام کر دکھایا۔
گزشتہ
روز چوبیس گھنٹے تک کیچی بیگ کے پرانے کاریز کے کنوے سے دو افراد کو
نکالنے کیلئے محکمہ پی ڈی ایم اے اور محکمہ مائنز کے تربیت یافتہ، تنخواہ
خور اہلکار جدید آلات، آکسیجن سیلنڈر، ماسک، ہیلمٹ، دستانے، کیمرے، ٹارچ
وغیرہ وغیرہ سے لیس ہو کر بار بار کنوے میں اترتے اور نکلتے رہے اور کچرے
کی وجہ سے گیس بھرنے جانے کو اپنی اپنی ناکامی کا سبب کہتے رہے لیکن کچھ نہ
کر سکے۔
اس حادثہ کے بارے میں سن کر دو نوجوان جلیل احمد ولد محمد
ابراہیم اور امیر حمزہ اقوام شاہوانی کھڈ کوچہ سے موٹرسائیکل پر کیچی بیگ
پہنچ گئے۔
جلیل احمد شاہوانی ایک سادہ سرجیکل ماسک کے ساتھ، رسی سے لٹک
کے اپنی جان پر کھیل کر گیس سے بھرے کاریز کے کنوے میں اتر گیا اور محض ایک
انٹرکام فون کے ذریعے اپنے ساتھی سے رابطہ کرتا رہا اور دو گھنٹے کے اندر
اندر دونوں افراد کی لاشیں نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔