Aug 20, 2022 02:10 pm
views : 249
Location : domestic place
Lahore- Martyrs Traffic Assistant Mehmood Funeral prayer performed
لاہور،
شہید ٹریفک اسسٹنٹ محمود کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی، سی سی پی او لاہور
غلام محمود ڈوگر سمیت دیگر عہدیداران کی نماز جنازہ میں شرکت
پولیس
لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہید ٹریفک اسسٹنٹ محمود کی نماز جنازہ ادا کر دی
گئی۔ نماز جنازہ میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنز
افضال کوثر، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اطہر اسماعیل، سی ٹی او لاہور منتظر
مہدی، ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد عبداللہ لک، ایس پی سیکیورٹی صاعد عزیز، ایس
پی آصف صدیق، شہزاد خان، سرکل افسر اشفاق احمد سمیت تمام سرکل افسران اور
ٹریفک وارڈنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر اور سی ٹی او لاہور نے شہید کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت کیا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے شہید کے ورثاء کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
شہید کے سوگواران میں بیوہ اور دو ماہ کی چھوٹی بیٹی شامل ہے۔