Aug 20, 2022 02:15 pm
views : 248
Location : domestic place
Islamabad- 25,000 cash assistance has been started to the flood affected families across the country
اسلام
آباد، ملک بھر کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو پچیس ہزار نقد امداد کی فراہمی
شروع کر دی، وزیراعظم کہتے ہیں یہ امدادی رقم مشترکہ سروے کے بعد جانی و
مالی نقصان کی مد میں دی جانے والی رقم کے علاوہ ہے
وزیراعظم
شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر کے 15 لاکھ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو
فوری طور پر 25 ہزار نقد امداد کی فراہمی شروع کر دی ہے۔
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں
سے 15لاکھ خاندان متاثر ہوئے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات
کےجائزےکیلئے سروےکمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے، جانی ومالی نقصان کا ڈيٹا جمع
کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھرکے انفرا اسٹرکچرکونقصان پہنچا
ہے، سب سے زیادہ تباہی بلوچستان میں ہوئی جہاں سیکڑوں لوگ جاں بحق ہوئے، ہم
سب کو اس چیلنج سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک بھر کے 15 لاکھ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر 25 ہزار نقد امداد کی فراہمی شروع کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ تباہی کی شدت کو سامنے رکھتے ہوئے امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے کیا گیا ہے۔
شہباز
شریف کا کہنا تھاکہ فلڈ ریلیف کیش پروگرام کے تحت 37.2 ارب روپے 90 لاکھ
افراد تک فوری طور پر پہنچائے جارہے ہیں، یہ امدادی رقم مشترکہ سروے کے بعد
جانی و مالی نقصان کی مد میں دی جانے والی رقم کے علاوہ ہے۔