Aug 20, 2022 02:25 pm
views : 258
Location : PTV Headquarters
Islamabad- Kashmir issue part of our government's priorities, says Qamar Zaman Kaira
اسلام
آباد، ہم کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں اخلاقی اور سفارتی طور پر ان کے
ساتھ ہیں، قمر زمان کائرہ کہتے ہیں ہم بھارت کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے
وزیراعظم
کے مشیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ
مسئلہ کشمیر روز اول سے ہماری حکومت کی ترجیحات کا حصہ رہا ہے۔ وزیراعظم
شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کی توجہ کشمیر پر
دلائی ہے۔
پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان
کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی بات کی
جارہی ہے۔ اس پر بڑا کھل کر پاکستان کا موقف ہے اور یہ کسی ایک جماعت کا
موقف نہیں بلکہ پورے پاکستان کا بڑا واضح موقف ہے کہ ہم ہندوستان کی ہر
کوشش کو روکنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد
میں اخلاقی اور سفارتی طور پر ان کے ساتھ ہیں۔جب سے حکومت آئی ہے وزیراعظم
اور وزیر خارجہ سے کوئی بھی ملنے آیا ہے یا انہوں نے کسی ملک کا دورہ کیا
ہے ان کی گفتگو میں نمبر ون ایشو کشمیر کا ایشو رہا۔ دنیاکی توجہ کشمیر
پردلائی ہے۔
قمر زمان کائرہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح ڈیموگرفافیاں
تبدیل نہیں ہوسکتی۔ ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اقوام عالم میں جاکر
بھی بھارت کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔