Aug 20, 2022 02:30 pm
views : 261
Location : domestic place
Islamabad- Pak-Iran agreed to continue and expand bilateral cooperation
اسلام
آباد، پاک ایران کا دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر اتفاق،
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں پاکستان کاروبار کے لئے دوست
ماحول ہے جس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے
وفاقی
وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد
علی حسینی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں میں ممالک مختلف امور،
تعلقات اور ریلوے پروجیکٹس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور
ایران کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات میں مزید بہتری ہو رہی ہے۔
وفاقی
وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پا کستان ریلویز مستقل طور پر ملکی
اور بین لاقوامی سپلائرز کے ساتھ طویل المدتی معاہدوں کے ذریعے اپنے کسٹمرز
کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔پاکستان کاروبار کے لئے دوست ماحول ہے ۔جس سے
ایرانی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔پاکستان ایران کے ساتھ
تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے خواہاں ہے۔
اس موقع پر ایرانی سفیر سید
محمد علی کا کہناتھا کہ پاکستان اور ایران کی دو ستی لازاول ہے۔ ایران اور
پاکستان کے درمیان اخوت اور محبت کے رشتہ بہت مضبوط ہیں۔
ملاقات کے
دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ معاملات کے امور اور ریلوے کے حوالے سے بھی
زیر بحث آئے ۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے
پر بھی اتفاق کیا۔