اسلام
آباد، اقتدار سے باہر آکر پوری پی ٹی آئی اب بغاوت پر اتر ائی ہے،
مرتضیٰ جاوید عباسی کہتے ہیں اخلاقی اعتبار سے عمران خان کو سیاست کرنی ہی
نہیں چاہیے، عمران خان پاکستان کی تباہی پر تلا ہوا ہے
وفاقی
وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ زمانہ طالبعلمی
سے ہی سیاست کا آغاز کردیاتھا کیونکہ میرا خاندانی پس منظر پاکستان مسلم
لیگ (ن) سے جڑا ہوا تھا۔
ایک انٹرویو میں مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہناتھا
کہ پچھلی حکومت نے بے شمار دعوے کئے لیکن ان کے قول وفعل میں تضاد رہا
جبکہ اس کے مقابلے میں ہماری قیادت محب وطن ثابت ہوئی اور ہر قسم کی قربانی
دی اور ملکی خدمت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی
مفادات کو بالائے طاق رکھ کر عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ کیا کیونکہ ان
کے پیچھے وہ قوتیں تھیں جو پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتی۔ عمران
خان پاکستان کی تباہی پر تلا ہواہے، ملک کو معاشی تباہی پر پہنچانے کے بعد
اب عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید
کہنا تھاکہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر آئے تھے، ان کے لوگ لوٹ مار کرکے
سب بھاگ گئے۔ بیس ہزار ارب کے قرضے سے کیا کیا۔ پارلیمنٹ کو جواب
دیں۔انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پی ٹی آئی نے چار سال تک کوئی کام نہیں
کیا۔ بس کھوکھلے نعرے تک محدود رہی۔ پی ٹی آئی حکومت نے چار سال تک انتقام
ہی انتقام کی سیاست کی۔ اقتدار سے باہر آکر پوری پی ٹی آئی اب بغاوت پر
اتر ائی ہے۔اخلاقی اعتبار سے عمران خان کو سیاست کرنی ہی نہیں چاہیے۔