Aug 20, 2022 06:35 pm
views : 244
Location : domestic place
Islamabad- A six-month visa agreement will be signed for truck drivers from Uzbekistan, Minister of Commerce
اسلام آباد، ازبکستان سے بھی ٹرک ڈرائیورز کو چھ ماہ کے ویزا کا معاہدہ کیا جائیگا، وزیر تجارت کہتے ہیں ہندوستان کے ساتھ تعلقات ایسے نہیں ہیں کہ ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کراس کرنے دیا جائے
وفاقی وزیر تجارت نوید قمرنے کہا ہے کہ جلد افغانستان کی طرح ازبکستان کے ساتھ بھی ٹرک ڈرائیورز کو چھ ماہ کا ویزا جاری کرنے کا معاہدہ کرلیا جائے گا۔
وزیر تجارت سید نوید قمر نے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک افغان تجارتی معاہدے میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ٹرک ڈرائیورز کو چھ ماہ کا ویزا دیں گے جس سے سامان کی ترسیل میں آسانی ہوگی۔
نوید قمر نے کہا کہ سامان کی ترسیل کے لیے پاکستان ازبکستان کے ساتھ بھی معاہدہ کرنے جا رہا ہے، ازبکستان کے ساتھ ٹرک ڈرائیورز کو چھ ماہ کا ویزا جاری کرنے کا معاہدہ کیا جائے گا، ٹرک نہ صرف افغانستان بلکہ ازبکستان بھی آ اور جا سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کراس کرنے کی اجازت دینے کی ڈیمانڈ بھی آتی ہے لیکن ہندوستان کے ساتھ سیاسی تعلقات ایسے نہیں کہ اجازت دی جائے، ہندوستان کے ساتھ حالات معمول پر آگئے تو ان معاملات پر غور کیا جاسکتا ہے، تعلقات میں بہتری کی صورت میں ہی سارک تجارت سمیت دیگر معاملات پر بات ہوسکتی ہے۔