Aug 21, 2022 07:41 pm
views : 313
Location : Foreign office
Islamabad- Pakistan rejects terrorism-related allegations of India
پاکستان نے بھارت کی جانب سے حالیہ دہشت گردی کے جھوٹے دعوؤں کو مسترد کر دیا
پاکستان نے بھارت کی جانب سے حالیہ دہشت گردی کے جھوٹے دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے میں علیحدہ مبینہ واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا، مبینہ واقعات کو بھارت کے خلاف ایک نام نہاد ’’دہشت گردی‘‘ کی سازش کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پراپیگنڈا کے ذریعے پاکستان کےخلاف منظم ’’دہشت گردی‘‘ کے بیانیے کو آگے بڑھا رہا ہے، بھارتی میڈیا پراپیگنڈا کر رہا کہ پاکستانی واٹس ایپ نمبر سے پیغام روکا، بھارتی میڈیا جھوٹے دعوے کر رہا کہ کچھ ہتھیاروں کے ساتھ خالی کشتی قبضے میں لی گئی۔
ترجمان کے مطابق بھارتی میڈیا مبینہ واقعے کو نام نہاد ممبئی طرز حملے کی منصوبہ بندی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارتی الزامات پاکستان کو بدنام کرنے اور پھر دہشت گردی کو جنم دینے کی بھارتی منصوبے کا تسلسل ہے، تمام بھارتی الزامات اور سازشوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شرانگیز بھارتی پروپیگنڈا مہم اور بے بنیاد الزامات بھارت کی مایوسی کی عکاس ہے۔