Aug 22, 2022 04:50 pm
views : 304
Location : domestic place
Lahore- Interior Minister Punjab demands free and fair Early Elections
لاہور، ملک میں فوری صاف وشفاف انتخابات ہونے چاہئیں، وزیر داخلہ پنجاب کہتے ہیں فاشسٹ حکومت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے
وزیر
داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ خان صاحب کی گرفتاری کسی بھی
صورت قبول نہیں، عوام دیکھ رہی ہے کہ کونسی جماعت ان کے ساتھ مخلص ہے۔
صوبائی
دارالحکومت لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
وزیر داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ الحمدواللہ عمران خان محفوظ ہیں۔
امپورٹڈ حکومت کی جانب سے عمران خان کے خلاف کسی بھی اقدام کے پیش نظر حکمت
عملی مرتب کررہے ہیں جبکہ عمران خان کی گرفتاری پاکستان کی عوام کو کسی
بھی صورت میں قبول نہیں ہوگی۔
انہوں نے کاہ کہ کراچی میں ضمنی انتخابات
میں فاشسٹ حکومت نے ہرطرح کے ہربے استعمال کیئے جس کی جتنی بھی مذمت کی
جائے وہ کم ہے لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی سب کے
سامنے ہے۔
وزیر داخلہ پنجاب نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ملک میں فوری صاف وشفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔