Aug 22, 2022 05:10 pm
views : 317
Location : domestic place
Islamabad- CM Punjab expressed serious concern regarding the retaliation against PTI
اسلام
آباد، چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری
پرویز الہی کی ملاقات، وزیر اعلیٰ پنجاب کہتے ہیں پنجاب حکومت ہر طرح سے
تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے
وزیراعلیٰ
پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے
بنی گالا اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چوھدری مونس الہیٰ بھی
موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف پر ہونے والی انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا۔
اس
موقع پر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ہر طرح سے تحریک
انصاف کے ساتھ کھڑی ہے،عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی سکیورٹی کے حوالے سے
ہر طرح کے انتظامات کریں گے۔
وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کی سیاسی اور انتظامی صورتحال سے چیئرمین عمران خان کو آگاہ کیا۔
چیئرمین
تحریک انصاف نے صوبائی حکومت کو عوامی فلاح کے منصوبوں خصوصاً صحت کارڈ
اور احساس پروگرام پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔
چیئرمین
تحریک انصاف نے مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کیلئے صوبائی وسائل سے بہترین
ریلیف کی فراہمی کے اقدامات کی بھی ہدایت جاری کیں۔