Aug 23, 2022 12:20 pm
views : 339
Location : domestic place
Lahore- CM Punjab ordered an indiscriminate crackdown against elements displaying weapons
وزیراعلیٰ
پنجاب کا صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز
کریک ڈاؤن کا حکم، چوہدری پرویز الہٰی نے آئی جی پنجاب کو اسلحہ کی نمائش
کرنے پر بلاتفریق کارروائی کی ہدایت جاری کردیں
وزیراعلیٰ
پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر
کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو اسلحہ کی
نمائش کرنے پر بلاتفریق کارروائی کی ہدایت جاری کردیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب
چوہدری پرویز الہٰی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ کی نمائش پر
پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ْسیاسی وابستگی سے بالاتر
ہو کر ایسے عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔صوبے میں امن و
امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ایسے عناصر کا آہنی ہاتھوں سے قلع قمع
کرنا ہے۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری سے گجرات سے تعلق رکھنے
والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات
کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی سید فیض الحسن، اراکین پنجاب اسمبلی محمد
ارشد چودھری، شجاعت نواز، محمد عبداللہ وڑائچ، سلیم سرور جوڑا، محمد اختر
حیات اور چودھری لیاقت علی شامل تھے۔
اراکین اسمبلی نے اسلحہ کی نمائش کے خلاف ایکشن پروزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے فیصلے کو سراہا۔
اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ آپ کا یہ فیصلہ صوبے میں امن عامہ کی فضا قائم رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
اس
موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر لمحہ قیمتی ہے، عوام کی فلاح و
بہبود کے لیے ہر کام کر گزریں گے۔ن لیگ کے دور میں عوامی فلاح وبہبود کے
منصوبوں کو پس پشت میں ڈالا گیا۔ عوامی خدمت کے کاموں کو جہاں سے چھوڑ کر
گئے تھے وہیں سے شروع کردیا ہے۔ گجرات والے ساتھ نبھانا جانتے ہیں۔دو ستمبر
کو جلسہ عام میں گجرات کے لوگ عمران خان کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔