Aug 23, 2022 02:31 pm
views : 282
Location : Idara-e-Noor-e-Haq
Karachi- Jamat-e-Islami announced to go to court against illegal increase in electricity bills
کراچی،
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اگر کسی نے بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے
کی کوشش کی تو جماعت اسلامی بھرپور مزاحمت کرے گی، حافظ نعیم کہتے ہیں بجلی
کے بلوں میں ناجائز اضافے کیخلاف عدالت جائیں گے
امیر
جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن
کمیشن کو 28 اگست کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن بلیک میلرز کا آلہ کار نہ بنے۔اندرون سندھ کو جواز بنا کر
کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنا غلط ہے۔ڈھائی سال سے بلدیاتی
انتخابات میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے۔آخر بلدیاتی انتخابات سے کس
کو تکلیف ہے۔
ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ
نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا تھاکہ کے الیکٹرک نے کراچی والو کا جینا دوبھر
کر دیا ہے،تمام پارٹیاں کے الیکٹرک کی سپورٹر ہیں۔جماعت اسلامی نے کے
الیکٹرک سے 25 ارب واپس دلوائے۔ن لیگ نے کے الیکٹرک کو سپورٹ کیا۔بائیکو
کمپنی کا افتتاح نواز شریف نے کیا جو کے الیکٹرک کی سہولت کار ہے۔فیول
ایڈجسٹمنٹ چارجز کا دھندہ کیا جارہا ہے۔
حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ
ن لیگ اور پی پی کے الیکٹرک کے سرپرست ہیں۔غریب آدمی جس کا بل دو ہزار
بنتا تھا فیول ایڈجسٹمنٹ لگا کر اس کا بل چار ہزار سے بھی زیادہ بن رہا
ہے،جس کا چار ہزار کا بل تھا اس کا بل گیارہ ہزار بن رہا ہے۔حکومت اور کے
الیکٹرک کا گٹھ جوڑ ہے۔موجودہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی کے
بلوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔پورے پاکستان میں بجلی کے بلوں کے نام پر لوٹ
مار جاری ہے۔حکومت عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی اور غریب آدمی برباد ہوتا
جارہاہے۔ انکم ٹیکس بجلی کے بلوں میں کہاں سے آگیا۔جب وفاق کے الیکٹرک کو
فری بجلی دے رہا ہے تو ہمیں کیوں لاکھوں کے بل مل رہے ہیں۔کس قانون کے تحت
لوڈ شیڈنگ کراچی میں ہو رہی ہے۔