Aug 24, 2022 12:30 pm
views : 278
Location : domestic place
Islamabad- Not paying attention to the flood victims is negligence, Aftab Sherpao
اسلام آباد، عمران خان نے سیاست کو مذاق بنا دیا ہے، سیلاب متاثرین پر توجہ نہ دینا غفلت ہے،آفتاب احمد خان شیر پاؤ کہتے ہیں وفاقی حکومت نے اب ڈونرز کانفرنس کا سوچا ہے انہیں پہلے سے اس حوالے سے سوچنا چاہیے تھا
قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کا سیلاب تو چاہتا ہے لیکن پانی کے سیلاب کی طرف نہیں جاتا،سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے حکومت اور اپوزیشن کو مل جل کر کردار ادا کرنا چاہیے، سیلاب متاثرین پر توجہ نہ دینا غفلت ہے،عالمی ڈورز اور بین الاقوامی کمیونٹی سیلاب متاثرین کے لیے مدد کی درخواست کرنی چاہیے، پی ٹی آئی والے ایک طرف اسمبلیوں سے مستعفی ہو رہے ہیں اور دوسری طرف ضمنی انتخابات میں بھی حصہ بھی لے رہے ہیں ایسا کرنے سے قومی پیسہ ضائع کریں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ پھر جاری ہے دوسری طرف بجلی کے بھاری بھرکم بل؟ وجہ بتائی جائے ،خیبرپختونخوا میں کوالٹی بجلی نہیں دی جارہی مگر بل بھاری بھرکم لئے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور ملک میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے،خیبرپختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ ، خوف کی فضا ہے، بھتہ خوری بھی شروع ہوچکی ہے ،خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز بھی دن بدن بڑھتے جارہے ہیں،نیشنل ایکشن پلان کو از سر نو عمل میں لایا جائے اور اس کو مزید بہتر بنایا جائے، فاٹا انضمام کے بعد ان اضلاع کی حالت انتہائی تشویشناک ناک ہے اس کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے ۔