Aug 24, 2022 12:50 pm
views : 286
Location : domestic place
Islamabad- International organizations and donors came forward to help Balochistan flood victims, Farah Azim Shah
اسلام
آباد، حالیہ سیلاب کے باعث بلوچستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے ،فرح
عظیم شاہ کہتی ہیں حکومت بلوچستان تنہا ان تباہ کاریوں کا مقابلہ نہیں
کرسکتی، لوگوں کی دوبارہ بحالی ایک بڑا چیلنج ہوگا
ترجمان
حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کی سربراہی میں حکومت بلوچستان کی جانب سے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد اور
بحالی کے حوالے سے ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔اس کانفرنس میں اقوام
متحدہ کی تمام ایجنسیوں کے کنٹری ڈائریکٹرز، سفارتخانوں کے نمائندوں، بین
الاقوامی ڈونر ایجنسیوں، آئی این جی اوز اور متعلقہ حکومتی نمائندوں نے
شرکت کی۔
کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان فرح
عظیم شاہ نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے باعث بلوچستان کو بہت زیادہ نقصان
پہنچا ہے ،لہذا بلوچستان میں ہنگامی بنیادوں پر مدد کی اشد ضرورت ہیے، صوبے
میں سیلاب کی وجہ سے غیر معمولی حالات کا سامناہے۔
انہوں نے مزید کہا
کہ بارشوں اور سیلاب سے صوبے کے زیادہ تر اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں،جہاں
216جانیں سیلاب کی نذر ہوچکی ہیں،صوبے میں انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ
املاک،انفرسٹکچر،شاہراہوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے،اس صورتحال میں
سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو خوراک اور پانی کے حوالے سے مشکلات کا
سامنا ہے۔ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صوبے میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے
بعد لوگوں کی دوبارہ بحالی ایک بڑا چیلنج ہوگا۔
کانفرنس کے اختتام پر
ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے موجودہ سیلابی صورتحال میں بلوچستان
میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے جاری اقدامات کو سراہا گیا اور ان کا شکریہ بھی
ادا کیا۔