لاہور، عوام کی شکایات کیلئے پنجاب پولیس نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سروس شروع کردی، آئی جی پنجاب کہتے ہیں پنجاب پولیس نے شہریوں کو خدمات کی فوری فراہمی کیلئے واٹس ایپ سروس شروع کی ہے
عوامی مشکلات کے فوری ازالے کیلئے پنجاب پولیس نے دو نئی سروسز کا آغاز کردیا۔
سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پنجاب پولیس کے واٹس ایپ سروسز اور آن لائن کمپلینٹ کی دونوں سروسز کا ڈیجیٹل افتتاح کیا۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے شہریوں کو خدمات کی فوری فراہمی کیلئے واٹس ایپ سروس شروع کی ہے، جس سے شہر مستفید ہوسکتے ہیں جبکہ اپنی شکایات بھی درج کرواسکتے ہیں، جس کی انہیں لمحہ با لمحہ اَپ ڈیٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر 1787 1787 033 ہے۔
آئی جی پنجاب نے مزید بتایا کہ معلومات کے حصول کیلئے شہریوں کو کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ گھر بیٹھے اپنے موبائل سے ہی پولیس سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔