Aug 24, 2022 04:50 pm
views : 265
Location : domestic place
Quetta- Government of Balochistan is providing possible facilities to the flood victims, says Mir Ziaullah Langu
کوئٹہ،
سیاست کا بھی ایک وقت ہوتا ہے، مشیر داخلہ بلوچستان کہتے ہیں یہ وقت سیلاب
متاثرین کی داد رسی کا ہے، مشکلات میں گھرے لوگوں کے حوصلے بلند کرنا ہوں
گے
وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کرخسہ ڈیم کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں کے مسائل سنیں۔
اس
موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میر ضیا اللہ
لانگو کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کی واضح ہدایات ہیں کہ جہاں بھی سیلاب
متاثرین کو مدد درکار ہو وہاں تمام متعلقہ عملہ اور افسران فوری طور پر
پہنچے۔ سیلاب متاثرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ اور افسران
تمام تر کوششیں بروئے کار لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کابھی ایک
وقت ہوتا ہے لیکن یہ وقت مشکلات میں گھرے لوگوں کے حوصلے کو بلند کرنے کا
ہے۔ میں بھی تمام تر مصروفیات کو ترک کرکے متاثرین کے پاس پہنچا ہوں۔
صوبائی
مشیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ خدشہ کا اظہار کیا گیا تھا کہ
خدانخواستہ کرخسہ پل ٹوٹنے والا ہے جس کے بعد ہم نے فوری اس ڈیم کا دورہ
کیا۔ ڈیم آبادی کیلئے بنایا جاتا ہے اس سے آبادی کو فائدہ ہوتا ہے اگر
خدانخواستہ کوئی خطرہ ہوا تو تمام مشینریز یہاں پر موجود ہیں متعلقہ اداروں
اور افسران کو تمام تراقدامات فوری اٹھانے کی ہدایات دیدی گئی ہیں۔