اسلام
آباد، عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی سے قبل سکیورٹی سخت،
پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان کی اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے اے ٹی
سی عدالت کے باہر نعرے بازی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوکر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کریں گے۔
خاتون
جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دیے جانے کے کیس میں عمران خان کو اسلام
آباد ہائی کورٹ نے 3 دن کے اندر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا،
جس کے بعد حفاظتی ضمانت کا آخری دن ہے۔
عمران خان کی پیشی کے موقع پر
جوڈیشل کمیشن کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور چاروں جانب
کی سڑکیں بند کرکے متبادل رستے بنا دیے گئے۔ عدالت میں کسی غیر متعلقہ شخص
کو داخلے کی اجازت نہیں جبکہ پولیس نے میڈیا کے داخلے پر بھی پابندی عائد
کردی گئی۔
سکیورٹی حکام کے مطابق پولیس اور ایف سی کے 400 اہلکار بھی
تعینات کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک افسران کا حکم نہیں ملے گا، کسی
کو جوڈیشل کمپلیکس جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
پی ٹی آئی کے سینکڑوں
کارکنان اپنے قائد عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے اے ٹی سی کے باہر پہنچے
جہاں پر کارکنان کی جانب سے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔