اسلام آباد، وزارت صنعت وقومی پیداوار کا اہم اقدام، بہترین اور سستی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے حوالے سے ماسٹر پلان کیلئے عبوری جائزہ ورکشاپ کا انعقاد
وزارت صنعت وقومی پیداوار کے زیر اہتمام پاکستان کے قومی پیداواری ماسٹر پلان کے حوالے سے عبوری جائزہ ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا۔سیرینا ہوٹل اسلام آباد میں ہونے والی ورکشاپ میں وزارت صنعت وقومی پیداوار کو سسٹین ایبل نیشنل پروڈکٹی ویٹی، ایشین پروڈکٹی ویٹی آرگنائزیشن اور کورین ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کا تعاون حاصل رہا۔
عبوری جائزہ ورکشاپ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شرکاٗ اور ماہرین نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکریٹری صنعت وقومی پیداوار امداداللہ بوسل تھے۔
اس موقع پر مقررین کا کہناتھا کہ پاکستان کے قومی پیداواری ماسٹر پلان کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد خوش آئند ہے، ورکشاپ سے پاکستان کو بہترین اور سستی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
مقررین کا مزید کہناتھا کہ معاشی چیلنجز کے اس دور میں حالات حاضرہ سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے۔
منتظمین کی جانب سے تمام شرکا اور پارٹنز سے اظہار تشکر کیا گیا۔