اسلام
آباد، تقریر کرنے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے کی قانون میں کوئی بنیاد
نہیں، اسد عمر کہتے ہیں اس اقدام سے دنیا بھر میں پاکستان کا تمسخر بنایا
گیا
پاکستان
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے
کہا ہے کہ تقریر کرنے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر دہشت
گردی کامقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم قانون میں اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ یہ
دہشتگردی کے قانون کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے۔
دہشت گردی کے مقدمے میں
سابق وزیراعظم عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر
عدالت کے باہر موجود اسد عمر کا مزید کہناتھا کہ تقریر کی بنیاد پر چیئرمین
عمران خان پر دہشتگردی کے مقدمے کے اندراج پر دنیا بھر میں اپکستان کا
مذاق اڑایا جارہا ہے۔
اسد عمرکا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری دنیا میں یہ
بات زیربحث ہے اور اقوام متحدہ میں بھی اس بات بات چیت کی گئی ہے یہ
پاکستان کامذاق اڑوانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔