Aug 25, 2022 12:40 pm
views : 369
Location : National Press Club
Islamabad- Dossier about forced silencing of Kashmiri journalists and human rights activists
اسلام
آباد، کشمیری صحافیوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو جبری طورپر خاموش
کرانے کے بارے میں رپورٹ جاری، سینیٹر مشاہد حسین اور مشعال ملک نے کہا ہے
بھارت اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے
کشمیرمیں
صحافت اور انسانی حقوق پر بھارت کی پابندیوں کے عنوان سے ڈوزئیر لیگل فورم
فار کشمیر اورسٹوک وائٹ انویسٹی گیشن برطانیہ نے نیشنل پریس کلب اسلام
آباد میں ڈوزئیر جاری کردیا۔ڈوزیئر میں بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ
جموں و کشمیر میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو خاموش کرانے
کی بھارت کی حکمت عملی کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔
پریس کانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہدحسین سید نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی
طرف سے جاری جنگی جرائم کو دستاویزی شکل دینے پر لیگل فورم فار کشمیر
اورسٹوک وائٹ انویسٹی گیشن کا خیرمقدم کیا ۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ
کشمیرمیں بھارت اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ کشمیری
انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کا واحد جرم سچ بولنا ہے۔ انسانی حقوق کا
کارکن ہونے کے باوجود انکے خلاف دہشت گردی کاجھوٹا مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
مشعال
ملک کا کہنا تھا کہ ڈوزیئر مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں اور انسانی حقو ق کے
علمبردروں کو خاموش کرانے سے متعلق ہے ۔ڈوزیئر میں انسانی حقوق کے ممتاز
علمبردار خرم پرویز اور محمد احسن اونتو کی شہادتیں بھی شامل ہیں۔ان دونوں
کی شہادتیں پہلے ہی برطانیہ کے میٹروپولیٹن جنگی جرائم یونٹ کوبجھوائی گئی
ہیں۔