Aug 25, 2022 12:50 pm
views : 276
Location : Shahra-e-Quaideen
Karachi- JI sit-in against the postponement of local body elections
کراچی،
جماعت اسلامی نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف دھرنا دیدیا،
حافظ نعیم کہتے ہیں الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت آپس میں ملے ہوئے ہیں
جماعت اسلامی کراچی نے شہر میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف شاہراہ قائدین پر دھرنا دیدیا ہے۔
امیر
جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن ملتوی
کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں فوری الیکشن کروائے جائیں،
کراچی کے تین کروڑ سے زائد عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔
حافظ نعیم
الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو بھاگنے نہیں دیں گے ان کا تعاقب
کریں گے اور عوام کا حق ضرور لیں گے، پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں
فسطائیت کا شکار نظر آرہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ
الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے کہنے پر چلتا ہے، دونوں آپس میں ملے ہوئے ہیں،
ڈھائی سال سے سازش کے تحت الیکشن ملتوی کیے جا رہے ہیں، نہ 27 اگست کو بارش
ہے اور نہ ہی 28 کو ہے پھر کیوں بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے گئے؟۔