Aug 25, 2022 01:00 pm
views : 305
Location : different areas
Karachi- Two-day holiday in educational institutions across Sindh, parents worried
کراچی،
سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیل، محکمہ تعلیم سندھ نے بارشوں
کے پیش نظر چوبیس اور پچیس اگست کو اسکول اور کالجز بند کرنے کا فیصلہ
کیا، طلبہ وطالبات کے والدین فکرمند
سندھ بھر
میں 24، 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔حکومت سندھ نے صوبے بھر
میں بدھ اور جمعرات کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق سندھ بھر میں 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان بارشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول اور کالجز پر ہوگا۔
صوبائی وزارت تعلیم کے فیصلے سے طلبہ وطالبات کے والدین پریشان اور اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہیں۔
ایک شہری کا کہناتھاکہ