Aug 25, 2022 02:22 pm
views : 324
Location : different areas
Quetta- Flood victims waiting for help
کوئٹہ،
بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث بلوچستان کا ملک بھر سے رابطہ
منقطع، برساتی نالوں میں طغیانی سے سڑکیں بند، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی
بری طرح متاثر
بلوچستان
میں سیلابی صورتحال کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ سٹرکیں اور پل
ٹوٹنے کے سبب صوبے کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ضلع
چمن میں مسلسل بارشوں کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی سے سڑکیں بند ہیں
جبکہ شہر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
سیلابی ریلوں میں رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں جس کے باعث سپینہ تیزہ اور غوژئی کے دیہات کا چمن سے رابطہ منقطع ہے۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ
ضلعی
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحصیل کاہان کا زمینی راستہ گزشتہ 18 دنوں سے
منقطع ہے جس کے باعث مکین محصور ہو کر رہ گئے۔ ادھر قلعہ عبداللہ، توبہ
اچکزئی اور گلستان میں بارشوں کے باعث سڑکیں آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی
ہیں جبکہ توبہ اچکزئی میں برج متکزئی ڈیم اوور فلو ہونے کے باعث سیلابی
پانی آبادیوں میں داخل ہو گیا ہے۔