Aug 26, 2022 01:05 pm
views : 265
Location : different areas
Karachi- Sindh Government extended the closure of schools and colleges by two more days, parents are very worried
کراچی،
اسکولوں اور کالجز کی متواتر بندش کی وجہ سے طلبا وطالبات کے والدین
پریشان، بچوں کے مستقبل کیلئے فکر مند والدین کہتے ہیں تعلیمی اداروں کی بے
جا بندش مایوس کن اور معماروں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے
موسم کی
خراب صورتحال اور بارشوں کی صورتحال کے پیش نظر حکومت سندھ کی جانب سے دو
روز کیلئے تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے میں مزید اضافہ کردیا گیا۔
صوبائی
حکومت کے محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم کی صورتحال کے باعث چوبیس اور پچیس
اگست تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا تاہم اس میں
مزید دو روز کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد اب تعلیمی ادارے چھبیس تا ستائیس
اگست بھی بند رہیں گے۔
ایک شخص کا کہنا تھاکہ
محکمہ تعلیم سندھ کے فیصلے کی وجہ سے طلبا وطالبات کے والدین سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ
خیال رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سید سردار احمد شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کا اطلاق نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔