Aug 26, 2022 03:10 pm
views : 268
Location : domestic place
Lahore- Anti-encroachment operation of Railways Police Lahore Division against Land Mafia
ریلویز
پولیس لاہور ڈویژن کا انسداد تجاوزات آپریشن، کروڑوں روپے کی کمرشل ریلوے
اراضی واگزار کرالی گئی، قابضین نے ریلوے اراضی پر بھینسوں کے باڑے
بنارکھے تھے
پاکستان
ریلویز پولیس لاہور ڈویژن نے اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران کروڑوں روپے
کی کمرشل ریلوے اراضی کو واگزار کرالیا۔اینٹی انکروچمنٹ آپریشن نزد راوی
پل کلومیٹر نمبر 1224 ریلوے حدود میں کیا گیا۔
انسداد تجاوزات آپریشن
کے نتیجے میں دو اعشاریہ پانچ ایکڑ ریلوے اراضی جس کی مالیت بارہ کروڑ روپے
بنتی ہے قابضین سے واگزار کروائی گئی۔قابضین نے ریلوے اراضی پر بھینسوں کے
باڑے بنا رکھے تھے۔
انسداد تجاوزات آپریشن ایس ایچ او تھانہ ریلویز پولیس ملک عرفان اشرف اوران کی ٹیم کی نگرانی میں کیا گیا۔
پولیس کے مطابق انسداد تجاوزات آپریشن میں عملے کی جانب سے ریلویز پولیس کو بھرپور تعاون فراہم کیا گیا۔