Aug 27, 2022 12:00 pm
views : 265
Location : BISP Headquarter
Islamabad- Jordanian Princess Sarah Zeid termed BISP a role model for other countries
aاسلام
آباد، اردن کی شہزادی کا بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سارہ زید نے
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دوسرے ممالک کیلئے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے
کہا سوشل سیفٹی پروگرام چلانے والے ممالک کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے
تجربات سے سبق سیکھنا چاہیے
ورلڈ فوڈ
پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کی خصوصی مشیر برائے ماں وبچے کی غذائیت اور اردن
کی شہزادی سارہ زید نے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام کے ہمراہ بینظیر
انکم سپورٹ پروگرام کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران
شہزادی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مختلف آپریشنز، اس کے مختلف
اقدامات جیسے نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری، بے نظیر کفالت، بینظیر تعلیم
وظائف،بے نظیر نشوونما اور رجسٹریشن کے عمل کے بارے میں بتایا گیا کہ کس
طرح ایک خاندان کو پروگرام میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
انہیں بتایا گیا
کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کیلئے ایک خصوصی
طریقہ کار بھی متعارف کرایا ہے اور اگر انہیں نااہل قرار دیا جاتا ہے تو
وہ اس پروگرام میں اپنی شمولیت کیلئے اپیل کرنے کا حق بھی رکھتے ہیں۔
اردنی
شہزادی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کوششوں اور معاشرے کے پسماندہ
طبقے کی بہتری کے لیے اس کے کام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم
سپورٹ پروگرام بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
کے بچوں کو خصوصی طور پر لڑکیوں کو تعلیم کی فراہمی میں کردار کو بھی
سراہا جو کہ پاکستان کے 160 اضلاع میں نافذ کیا گیا ہے اور اس وقت 8.5 ملین
بچے اس پروگرام میں شامل ہیں۔
بعد ازاں شہزادی سارہ زید نے بے نظیر ون
ونڈو سنٹر کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی
جانب سے ایک ہی چھت تلے فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کا معائنہ کیا۔
ون ونڈو سنٹر میں اپنے دورے کے دوران شہزادی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام
سے مستفید ہونے والی خواتین سے بات چیت کی جو پروگرام کے مختلف اقدامات
میں اپنی رجسٹریشن سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے وہاں آئی تھیں۔