اسلام
آباد، وزارت ریلوے کا خان پور سے حیدرآباد تک ریلوے آپریشن بند کرنے کا
اعلان، سعد رفیق کہتے ہیں بارشوں سے کئی جگہ پر ریلوے ٹریک بری طرح متاثر
ہوا ہے، ریلوے کا ماہانہ خرچ سات ارب جبکہ آمدن پانچ ارب روپے ہے
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد
رفیق کا مزید کہنا تھا کہ قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے
گا، قطر بندرگاہوں سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا، دورہ قطر کو
ناکام بنانے کے لیے مہم چلائی گئی، کسی ایئرپورٹ کو فروخت کرنے کی بات نہیں
ہوئی، قطر سے نہ قرض مانگا اور نہ ہی اس سے متعلق بات ہوئی ہے۔
وفاقی
وزیر نے کہا کہ ایئرپورٹس کی 100 فیصد ملکیت پاکستان کے پاس رہے گی، چاہتے
ہیں ہمارے ایئرپورٹس اپ گریڈ ہوں، ملک کے 42 ایئرپورٹس میں سے11 بند ہیں،
اسلام آباد ایئرپورٹ آدھی صلاحیت پر چل رہا ہے، نہ ایئرپورٹ کے شیئرز کسی
نے فروخت کرنے کی بات کی نہ آفر کی گئی۔
سعد رفیق نے کہا کہ کوئی قوم
ایئرپورٹس نہیں بیچتی، آؤٹ سورس کرنے کا ماڈل دنیا میں چل رہا ہے، بھارت
اور استنبول کے ایئرپورٹ بھی اسی ماڈل پر چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ
پی آئی اے اور روز ویلٹ تو زیر بحث ہی نہیں آیا، شوکت ترین کو حیا کرنی
چاہیے تھی، سنجیدہ لوگوں کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، ملک میں سرمایہ کاری
آئے تو خوش ہونا چاہیے۔