Aug 27, 2022 12:50 pm
views : 262
Location : Election Commission of Sindh
Karachi- JI gives 10-day ultimatum to ECP for announce local body elections
کراچی،
جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات کے اعلان کیلئے الیکشن کمیشن کو دس دن
کا الٹی میٹم، حافظ نعیم کہتے ہیں کے الیکٹرک کے اضافی وصولی کے بل ادا نہ
کرنے کے حوالے سے شہر میں عوامی ریفرنڈم کرایا جائے گا
امیر
جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے ناجائز
ٹیکسوں اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافی وصولی کے بل ادا نہ کرنے کے
حوالے سے بہت جلد شہر بھر میں چوکوں اور چوراہوں پر کیمپ لگا ئے جائیں گے،
ریفرنڈم کے بعد جماعت اسلامی کے الیکٹرک کی لوٹ مار کے خلاف عوام کے ساتھ
کھڑی ہو گی ۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر پر احتجاجی دھرنے سے خطاب
کرتے ہوئے حافظ نعیم کا مزید کہناتھا کہ خرم دستگیر سن لیں کہ کے الیکٹرک
سے کسی صورت میں بھی دوبارہ معاہدہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔کے الیکٹرک کا
فوری لائسنس منسوخ کیا جائے اور اس کا فرانزک آڈٹ کیا جائے۔ شہر میں کوئی
ٹرانسپورٹ کا نظام موجود نہیں ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، شہری گڑھوں میں
گررہے ہیں۔ عوام بجلی اور پانی سے محروم ہیں، جعلی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام
پر اور طرح طرح کے ٹیکسوں کے ذریعے ناجائز وصولی کی جا رہی ہے ،عوام سے
زبردستی بھتا وصول کیا جا رہا ہے اور اس میں نیپرا اور وفاقی حکومت بھی
شامل ہے۔ خرم دستگیر، مفتاح اسماعیل بتائیں کہ جب ایک ہزار میگا واٹ بجلی
فری دے رہے ہیں تو پھر کے الیکٹرک کس وجہ سے چارجز لگارہے ہیں۔
انہوں نے
کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے ایجنٹ کا کردار ادا
کیا اور ایسی رپورٹ بنا کر بھیجی کہ کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی
کر دیے گئے ، کراچی کو اس کے بنیادی حق ، آئینی و قانونی حق سے محروم کر
دیا گیا ۔