Aug 27, 2022 05:25 pm
views : 276
Location : National Press Club
Islamabad- Recent Flood is the biggest flood in the history of Pakistan including Asia
اسلام آباد، حالیہ سیلاب نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے، چیئرمین سینیٹ کہتے ہیں ہم پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار تھے اب لوگوں کی بحالی کا مسئلہ بھی درپیش ہے
چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ایسی مشکلات قوموں پر آتی رہتی ہیں، پاکستان قوم مشکل میں متاثرین کا سہارا بنتی ہے مشکل وقت میں اس قوم کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، پاکستانی قوم متاثرین کی امداد کیلئے متحرک ہو گئی ہے۔
نیشنل پریس کلب کے باہر پاکستان سویٹ ہوم، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور این پی سی کے اشتراک سے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے لگائے جانےوالے امدادی کیمپ کے دورے کے موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والا حالیہ سیلاب تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے جس نے پورے پاکستان میں تباہی مچا دی ہے، پاکستان جو کہ پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار تھااس سیلاب سےشدید متاثر ہوا ہے، یہ سیلاب اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی آفت ہے۔ چاروں صوبوں اور وفاق کو شاباش دینا چاہتا ہوں کہ وہ لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کا یہ بھی کہنا تھاکہ سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد صرف حکومت کے بس کی بات نہیں پاکستان کے تمام مخیر حضرات کو آگے آکر حکومت کا ہاتھ بٹانا ہوگا،پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔