Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 28, 2022 08:30 pm views : 319

Location : jafarabad

  • Urdu

وزیراعظم شہباز شریف کی جعفرآباد میں سیلاب زدگان سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان سیلاب زدگان کیلئے 10 ارب جب کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 15 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع جعفر آباد کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں حاجی اللہ دینو کا دورہ کیا جہاں انہیں متاثرین کو پہنچنے والے نقصانات پر انہیں بریفنگ دی گئی۔
دورہ قطر سے واپسی کے بعد وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مسلسل دورے پر ہیں، آج بھی شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے جعفر آباد کے حاجی اللہ ڈینو پہنچے جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو، قائم مقام گورنر جان محمد جمالی اور چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی نے ان کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جعفرآباد جاتے ہوئے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان اور دیگر حکام نے وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی امداد اور تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاوشوں پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف جعفرآباد میں سیلاب زدگان سے ملاقات کے بعد حفیظ آباد، گابی خان، قادر پور اور شکارپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے سندھ و بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے گرانٹ کا اعلان بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور نیول چیف سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوشاں ہیں ان کے ہیلی کاپٹرز لوگوں کو بچانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔
شہباز شریف نے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 15 ارب روپے جب کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے دس ارب روپے گرانٹ کا اعلان کیا اور مخیر حضرات سے بھی سیلاب زدگان کی امداد کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ 25 ہزار روپے فی خاندان پورے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو دیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں 1000لوگ سیلاب کی وجہ سے اللہ کو پیارے ہوگئے بڑے رقبے پر فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بڑی تباہی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے صدر نے فون کر کے حوصلہ دیا اور کہا کہ وہ سیلاب زدگان کا ہاتھ بٹائیں گے اور اب ترکی سے 2 جہاز پہنچنے والے ہیں، اسی طرح یو اے ای کا ایک جہاذ امداد ی سامان لے کر آج پہنچے گا جب کہ برطانیہ نے 1.5 ملین پاؤنڈ کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ مجھے کل رات ایک شخص نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مجھے 6 کروڑ روپے دیا۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved