Aug 28, 2022 08:31 pm
views : 262
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan flooding death toll tops 1,000 as rains continue to pour
خیبر پختون خوا اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری
خیبر
پختون خوا اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 119 افراد جاں بحق جبکہ 70 سے زائد زخمی ہیں۔
دریائے سندھ سے آج 7 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے وارننگ جاری کی ہے کہ آج 7 لاکھ کیوسک کا ریلا دریائے سندھ سے گزرے گا۔
دریائے
سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب سے دیہی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں، محکمے نے
لوگوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔
میڈیا
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد
1030 سے تجاوز کرگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 74، خیبر
پختونخوا میں 31، پنجاب میں 1، بلوچستان میں 4، گلگت بلتستان 6 اور آزاد
کشمیر میں بھی 1 شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این
ڈی ایم اے)کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بارشوں کے بعد سیلاب
سے جاں بحق ہونے والوں میں 32 بچے 56 مرد 9 خواتین شامل ہیں جبکہ متاثرین
کی تعداد 57 لاکھ 73 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
سیلاب کے سبب 9 لاکھ 49 ہزار گھر ،7 لاکھ 19 ہزار سے زائد لائف اسٹاک سیلاب
کی نظر ہوئے، 2 لاکھ 67 ہزار 719گھر ملیا میٹ، 3 ہزار 116 کلومیٹر
شاہراہیں، 149 پُل سیلاب میں بہہ گئے۔
سندھ میں 49 لاکھ، پنجاب میں 4 لاکھ 50 ہزار، بلوچستان میں 3 لاکھ 60 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔