پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا ، شائقین کرکٹ پرجوش
پاکستان انڈیا میچ کے حوالے سے شہریوں میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے،شہر میں مختلف مقامات پر بڑی اسکرینوں پر میچ دکھانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے اسی سلسلے میں آرٹس کونسل میں بڑی اسکرین لگائی گئی جہاں شہریوں نے میچ دیکھا اور خوب محظوظ ہوئے۔
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کی ہے ، میچ کے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں۔ کراچی میں آرٹس کونسل میں بڑی اسکرین پر ہائی وولٹیج ٹاکرا دکھانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
ایشیا کپ میں پاکستان صف اول کے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر کی خدمات سے محروم ہے، محمد وسیم کی جگہ حسن علی کو متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اسی گراؤنڈ پر پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹ سے شکست دے کر دنیا کو حیران کر دیا تھا، اس بار بھارتی ٹیم شکست کا بدلہ لینے کے لیے بے چین ہے۔