Aug 29, 2022 02:16 pm
views : 358
Location : different areas
Islamabad- India defeated Pakistan by five wickets in the Asia Cup, Cricket fans disappointed
اسلام
آباد، بھارت نے ایشیا کپ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی،گرین
شرٹس بلوشرٹس پر دھاک بٹھانے میں ناکام، روایتی حریفوں کا مقابلہ دکھانے
کیلئے ملک بھر میں بڑی بڑی اسکینز لگائی گئیں
ایشیا کپ
دو ہزار بائیس کے دوسرے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان
کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین اور
ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نسیم شاہ دوران باولنگ انجری کا بھی شکار ہوگئے۔
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ نے بھارتی اوپنر کے ایل راہول کو صفر پر آؤٹ کیا۔
اسکے
بعد ویرات کوہلی اور روہیت شرما کے درمیان اننچاس رنز کی شراکت داری قائم
ہوئی لیکن بھارتی کپتان بارہ رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر ویرات کوہلی
پینتیس رنز بنا کر محمد نواز کی گیند کا شکار ہوئے۔نسیم شاہ نے سوریا کمار
یادیو کو اٹھارہ رنز پر بولڈ کر دیا جبکہ محمد نواز نے جدیجا کو آؤٹ کیا۔
بھارتی
فاسٹ باولر بھونیشور کمار نے 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ
دکھائی جبکہ ہاردک پانڈیا نے 25 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قومی
ٹیم کی پہلی وکٹ کپتان بابراعظم کی گری جو 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے
جبکہ فخر زمان بھی 10 رنز بنا کر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔ افتخار احمد
نے محمد رضوان کے ساتھ 45 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن وہ بھی 28 رنز
بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
روایتی حریفوں کے سنسنی خیز مقابلے میں ٹیم پاکستان کی ہار پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد مایوس ہوگئی۔
ہاردیک پانڈیا نے چھکا لگا کر میچ کا اختتام کیا۔