اسلام
آباد، پی ٹی آئی والوں کو ریاست کی کوئی پروا نہیں، مفتاح اسماعیل کا
آڈیو لیک پر ردعمل، وزیر خزانہ کہتے ہیں اگر ملک کو نقصان پہنچانا سیاست
ہے تو ایسی سیاست چھوڑ دینی چاہیے
سابق
وزیر خزانہ شوکت ترین کی آڈیو لیک ہونے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اگر ملک کو نقصان
پہنچانا سیاست ہے تو ایسی سیاست چھوڑ دیں، کیوں کہ ہم نے سیاست کو داؤ پر
لگا کر ملک بچایا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہدف تنقید
بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان بتائیں انہوں نے حکومت میں آکر کیا بہتری
کی؟ اس کے باوجود ہم نے حکومت میں آتے ہی تحریک انصاف کو میثاق معیشت کی
دعوت دی۔ہمیں کہتے ہیں کہ این ایف سی ایوارڈ دیں، ہم پوچھتے ہیں کہ عمران
خان کی چار سال حکومت تھی کیا پی ٹی آئی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ دے
دیا؟
ن لیگی رہنما نے کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ پر ہیرے کی
انگوٹھیاں لینے کے الزامات ہیں لیکن عمران خان نے جواب دینے کے بجائے
افسران ہی فارغ کردئیے۔عارضی طور پر بے گھر ہونے والوں کیلئے 95 ارب روپے
عمران خان کی حکومت نے دینے کا کہا تھا ، موجودہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذمہ دار
بھی عمران خان ہیں۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج جو مہنگائی ہوئی
ہے وہ عمران خان کی بدولت ہوئی ہے، پاکستان کا مفاد اگر عمران خان کو مقدس
نہیں تو وہ حکمرانی کے لائق نہیں۔