Aug 30, 2022 11:45 am
views : 331
Location : domestic place
Islamabad- Economy of Sindh and Balochistan province has almost been destroyed, free seeds will be provided to the farmers, says Ahsan Iqbal
اسلام
آباد، صوبہ سندھ اور بلوچستان کی معیشت تقریباً تباہ ہو چکی ہے، کسانوں
کو مفت بیج فراہم کئے جائینگے،پروفیسر احسن اقبال کا وسیلہ خوراک پروگرام
کی تقریب سے خطاب
وفاقی
وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق
حکومت اگر ایک سو ستتر ارب روپے خرچ کر دیتی تو آج دس ارب ڈالر کا نقصان
شاید ایک ارب ہوتا۔
وسیلہ خوراک پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھاکہ حال ہی میں آنے والے سیلاب اور بارشوں
نے 2010 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، پاکستان کے ان علاقوں میں زیادہ بارشیں
ہوئیں جہاں کم بارشیں ہوتی ہیں اور جن علاقوں میں بارشیں زیادہ ہوتی تھیں
وہاں کم بارشیں ہوئی ہیں، ان سیلابوں اور بارشوں کی وجہ سے پاکستان کی فوڈ
سکیورٹی کو بہت نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں میل کی سڑکیں
تباہ ہو چکی ہیں۔ 2013 میں جب مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی تو 2010 میں
ملک ایک بہت بڑے سیلاب کا سامنا کر چکا تھا، ہم نے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے
ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے اور 2017 میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں
2018 سے 2023 تک 177 ارب روپے اس شعبہ پر خرچ کرنا تھے جن میں 50 فیصد صوبے
اور 50 فیصد وفاق کو ادا کرنے تھے، 2017 والے روڈ میپ پر اگر گذشتہ حکومت
کوئی عملدرآمد کرتی تو آ ج ملک اتنے بڑے بحران کا شکار نہ ہوتا۔