Aug 30, 2022 11:50 am
views : 333
Location : domestic place
Islamabad- Pakistan's worst floods have killed more than 1100 people, directly affected more than 30 million people, NDMA
اسلام
آباد، پاکستان میں بدترین سیلاب سے گیارہ سو سے زائد اموات ہوئیں، تین
کروڑ سے زائد لوگ براہ راست متاثر ہوئے، این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی
ملک میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے۔
نیشنل
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے
دوران مزید پچھتر افراد جاں بحق ہوئےجس کے بعد سیلاب اوربارشوں سے جاں بحق
ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار ایک سو چھتیس تک پہنچ گئی ہے۔
این ڈی
ایم اے کا بتانا ہےکہ ملک بھر میں اب تک دس لاکھ اکیاون ہزار پانچ سو ستر
گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک سات لاکھ پینتیس ہزار
تین سو پچھتر مویشی مرچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے
دوران اب تک ایک سو باسٹھ پلوں کو نقصان پہنچا ہے، باہتر اضلاع بری طرح
متاثر ہوئے جبکہ مجبوعی طور پر تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد افراد براہ راست
سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس میں اب تک انتیس افراد جان سے جا چکے ہیں۔