Aug 30, 2022 02:20 pm
views : 326
Location : different areas
Karachi- Political and Social Parties set Relief camps in various areas to help flood victims
کراچی،
سیلاب متاثرین کی امدادکیلئے شہر قائد کے مختلف مقامات پر امدادی کیمپ
قائم، شہری متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان مختلف کیمپوں میں جمع کرانے
لگے
ملک میں
حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مصیبت
زدہ بھائیوں کی امداد کیلئے ملک بھر کی طرح کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی
امدادی کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔
کراچی کے مختلف مقامات صدر، تین
تلوار، نمائش، کھارادر، ریگل،بولٹن مارکیٹ، ملیر ہالٹ، شاہراہ فیصل، سعود
آباد، سلطان آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر جگہوں
پر مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں پر
لوگ مصیبت زدہ سیلاب متاثرین کیلئے اپنی اپنی امداد جمع کروارہے ہیں۔
اس حوالے سے ایک رضا کار مظفر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ
امدادی سامان میں اشیائے خوردنوش، ادویات، کمبل سمیت دیگر اشیا جمع کرائی جارہی ہیں۔
ایک اور سماجی کارکن محمد عظیم کا کہنا تھا کہ
خیال
رہے کہ پورے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں اب تک گیارہ سو سے
زائد اموات جبکہ تین کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ملکی معیشت
کو دس ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔