Aug 31, 2022 11:40 am
views : 304
Location : different areas
Karachi- Flood victims continue to arrive in City
کراچی،
سیلاب متاثرین کی کراچی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سیلاب زدگان کا حکومتی
لاپرواہی کا شکوہ،حکومتی عدم توجہی کی بنا پربچوں میں جلدی وبا پھوٹ پڑی،
متاثرین کی جانب سے فوری امداد کی اپیل
پاکستان
اس وقت تاریخ کی بدترین سیلابی کیفیت کا سامنا کررہا ہے۔ سیلاب نے دیگر
صوبوں کی طرح سندھ میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ضلع نوشہروفیروز کے
تعلقہ مہراب پور کے گوٹھ عمر خاصخیلی زیر آب آگیا، مکانات صفحہ ہستی سے
مٹ گئے، مویشیوں کی بڑی تعداد ہلاک ہوگئی، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر
آب آگئیں۔سیلاب کی تباہی کے بعد متاثرین کی جانب سے نقل مکانی کا سلسلہ
شروع ہوگیاہے، سیلاب زدگان کی بڑی تعدادکراچی کا رخ کررہی ہے۔
متاثرہ گوٹھ عمرخاصخیلی کے رہائشی حاجی غنی بخش کا کہنا تھا کہ
متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث بچوں میں وبا پھوٹ پڑی ہے۔
ایک اور متاثر محمد اشرف کا کہنا تھا کہ
سیلاب متاثرین نے اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے داد رسی نہ کرنے پو مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔